counter easy hit

لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Private Airline

Private Airline

لاہور (یس ڈیسک) کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیسے ہی لینڈنگ کی تو طیارے کے اگلے پہیے کا ایکسل ٹوٹ گیا تاہم جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

جہاز روک کر انہیں باہر نکال لیا گیا جبکہ رن وے بند ہونے کے باعث متعدد پروازوں کو لینڈنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔