counter easy hit

لاہور : بھائیوں کے پاس مقیم 40 سالہ غیر شادی شدہ عورت کی لاش برآم

لاہور(ویب ڈیسک)شفیق آ باد کے علاقہ میں 40سالہ خاتون کی کمر ے سے خون میں لت پت لاش بر آ مد۔ پو لیس نے قتل خود کشی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔بتا یا گیا ہے کہ شفیق آ باد کے علاقہ کریم پارک میں ارشاد پروین بی بی تیسرئے فلور پر اپنے بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی ۔گز شتہ روز بھائیوں نے دروازہ کھول کر دیکھا تو ارشاد بی بی کے سر میں گو لی لگی ہو ئی تھی اور خون میں لت پت تھی ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ ارشاد پروین غیر شادی شدہ تھی اور اس کے سر میں گو لی ماری گئی ہے۔بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقد مہ درج۔ہم تفتیش کر رہے ہیں ۔جلد اصل حقائق سا منے آئیں گے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار کے علاقے میں مسلح ڈاکوگھر میں گھس کرتنویر حسین اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ20 ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔غازی آباد کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کررحمت اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گجر پورہ کے علاقے میں 4موٹرسائیکل سوارڈاکو شفیق اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر4لاکھ روپے19ہزار روپے نقدی و زیورات،لیاقت آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو عمیر احمد اوراس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 30ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو غیاث اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 50ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، شاہدرہ ٹاؤن میں مسلح ڈاکوفہیم شاہ اوراس کی فیملی سے 1 لاکھ 70ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گلشن راوی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ارشاد سے 90ہزار اور موبائل فون،فیکٹری ایریا سے ڈاکو منیرسے65ہزار نقدی اور موبائل فون، چوہنگ میں فرید سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 45ہزار نقدی اور موبائل فون،مصری شاہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر شہزادسے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گرین ٹاؤن اور مغلپورہ سے گاڑیاں اور پرانی انارکلی،ملت پارک اور مصطفی ٹاؤن کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔