counter easy hit

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

Lahore: 6 killed in house fire

Lahore: 6 killed in house fire

لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں 4 منزلہ گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاتے رہے۔
لاہور: (یس اُردو) لاہور کے علاقے لاہوری گیٹ جھندا بازار میں 4 منزلہ گھر کو آگ لگنے سے 6 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 70سالہ گلشن بی بی، محمد علی، شاہد عائشہ اور شاہد علی شامل ہیں جبکہ 4افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ۔ ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچنے سے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بے حد کوشش کی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے نہ پہنچتیں تو جانی نقصان سے بچا جا سکتا تھا ۔ 5 گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے آگ سے عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔