counter easy hit

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی

Lahore: 6 injured

Lahore: 6 injured

لاہور کے علاقے پرانا راوی پل پھاٹک نمبر پانچ کے قریب گھر کے مکین بے خبر سوئے ہوئے تھے کہ چھت اچانک اوپر آگری
لاہور (یس اُردو) لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت اپنے ہی مکینوں پر آگری، ملبے تلے دب کر چھ افراد زخمی ہو گئے ۔لاہور کے علاقے پرانا راوی پل پھاٹک نمبر پانچ کے قریب گھر کے مکین بے خبر سوئے ہوئے تھے کہ چھت اچانک اوپر آگری جس سے چھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والوں میں تین سالہ علیشا ، آٹھ سالہ زینت ، بائیس سالہ آسیہ ، انچاس سالہ زینب ، پینتیس سالہ عمر اور تیس سالہ آصف شامل ہے جو اب میوہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالا ۔ ان کا کہنا ہے گزشتہ روز ہونے والی بارش نے چھت کو کمزور کر دیا تھا ۔