counter easy hit

صوبے میں افرادی قوت کی کمی ہے، وزیر خزانہ سندھ

Lack of manpower in the province

Lack of manpower in the province

کراچی……وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ صوبے میں انتظامی ڈھانچے کا مسئلہ نہیں بلکہ افرادی قوت کی کمی ہے۔تھر میں اسپتال ہیں لیکن ڈاکٹر زجانے کو تیار نہیں ۔
کراچی میں سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کی جانب سے سندھ ڈیولپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھرمیں اسپتال موجود ہیں لیکن کوئی ڈاکٹر وہاں جانے کو تیار نہیں ۔امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ سند ھ میں تعلیم، صحت اور توانائی کے شعبوں میں کام کررہا ہے۔سندھ میں 50 ہزار بچوں کے لیے 106 اسکول تعمیر کیے گئے جبکہ ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مالیت سے جیکب آباد میں اسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی اداروں اور ضلعی سطح پراختیارات تقسیم کرکے انتظامی ڈھانچے کو مضبو ط بناسکتی ہے۔