counter easy hit

لاہور ایئرپورٹ ، طیاروں کی کمی ، فنی خرابی ، 9 پروازیں منسوخ

Lack of Lahore

Lack of Lahore

متاثر ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے سمیت چھ نجی ایئرلائنز کی پروازیں شامل ، جدہ ، ریاض ، کولمبو ، کراچی جانے والی پروازیں بھی متاثر
لاہور (یس اُردو ) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 9 پروازیں منسوخ جب کہ نو سے زائد فلائٹس گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ لاہور ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 9 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ نو سے زائد فلائٹس گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ متاثر ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے سمیت چھ نجی ائیر لائنز کی پروازیں شامل ہیں ۔ جدہ ، ریاض ، لندن ، استنبول ، کویت ، دبئی ، کولمبو ، کراچی اور لاہور آنے جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں ۔