counter easy hit

سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ نےLA34جموں5کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

LA34 Kashmir

LA34 Kashmir

گجرات(صغیراحمدقمر)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و تحصیل کواڈینیٹر انٹرا پارٹی الیکشن سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ نےLA34جموں5کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے راجہ محمد اشرف آف باغ والا ،راجہ محمد انصر آف باغ والا ، چوہدری فراز ایڈووکیٹ اور چوہدری ناصر نے اپنی اپنی برادریوں سمیت حمایت کا یقین دلایا ہے اس موقع پر سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر اپنے قیمتی ووٹوں سے مجھے کامیاب کروائیں انشاء اللہ مہاجرین کے حقوق کیلئے آخری حد تک جدوجہد کرونگا اگر ووٹ کے اندراج کا یہی طریقہ کار رہا تو پھر شاید ہمیں انکے خلاف کوئی غیر قانونی طریقہ اپنانا ہوگا خالصتاً کشمیریوں کے ووٹ کا اندراج کروانا پاکستان اور کشمیریوں کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔