counter easy hit

گولڈن گلوب ایوارڈز؛ فلم لالا لینڈ نے میلہ لوٹ لیا

لاس اینجلس: فلم لالا لینڈ نے گولڈن گلوب ایوارڈز میں مختلف کیٹیگریز میں 7 ایوارڈ جیت کر میلہ لوٹ لیا۔

La La Land win big at the Golden Globes Award

La La Land win big at the Golden Globes Award

امریکی شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں ہالی ووڈ ستاروں سمیت بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شرکت کی۔

ایوارڈز میں فلم لالا لینڈ نے 7 ایوارڈز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، فلم لالالینڈ کے لیے ایمااسٹون نے بہترین اداکارہ، رائن گوسلنگ نے بہترین اداکار اور ڈیمن شیزل نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین گانے اور اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی لالا لینڈ نے اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ فلم ’لالالینڈ‘ سے قبل 1978 میں فلم ’ون فلیو اوور دی ککوز نیسٹ‘ نے سب سے زیادہ 6 ایوارڈز جیتے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website