counter easy hit

کویت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام یوم تکبیر کی پروقار تقریب

Youm e Takbeer Event

Youm e Takbeer Event

کویت (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کویت ،PMLNلیبرونگ اووسیزکویت،PMLNیوتھ ونگ کویت، یوتھ ونگ گلف کے زیر اہتمام 28مئی یوم تکبیر 2016ء کی ایک پُروقار تقریب ہوٹل میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت PMLNکویت کے مرکزی صدر میاں محمدارشد نے کی مہمانان خاص ،محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونس کویت،حافظ محمد شبیر سماجی ومذہبی معتبر شخصیت،محمد زبیرشرفی صدرPMLNلیبرونگ اوورسیز کویت اور محمد عرفان ناگرہ چیف آرگنائزر PMLNیوتھ ونگ گلف تھے،اس شاندار اور پُرجوش تقریب کا آغاز تلاوت قران مجید کی لاریب آیات کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد فیصل ریاض کے حصہ میں آئی۔

آقائے نامدار سرورکائنات ۖ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے محمد قمر نظامی کو دعوت دی گئی۔اس پُروقار یوم تکبیر کی تقریب کے سٹیج سیکرٹری کویت میںمقیم معروف شاعر صد ر ارباب فکروفن۔صفدر علی صفدر تھے جنہوں نے پورے پرگرام میں ایک سماں باندے رکھا،اس تقریب کے پہلے مقرر پاکستان سے ٹیلفون خطاب علی زاہد PMLN اوورسیز کے چیف آرگنائزر نے کیا انہوں نے کہا کہ میرے قائد میں محمد نواز شریف نے مجھے یوتھ ونگ اوورسیز باڈیز کا ٹاسک دیا ہے انشاء اللہ گلف کے ساتھ ساتھ پورے ورلڈ میں یوتھ ونگ تنظیم سازی مکمل ہوجاے گی اور انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں یوتھ ونگ اوورسیز کا اہم رول ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر و نگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے اپنے بیان میںکہایوم تکبیر ا س دن28مئی کو پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا یہ دن یوم پاکستان کے بعد اہمیت کا حامل ہے جب میاں نوازشریف کی قیادت میں ہندوستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر قائد میاں نواز شریف نے ملکی اورقو م کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے یہ ثابت کردیا تھا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک ہے اگر کسی نے اس کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اس کو ویسے ہی جواب دیا جائے گا۔

زبیر شرفی نے کہاکہ ہمیشہ وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے ہیروز کو زندہ رکھتی ہیں ہم اپنے ہیروزکو کبھی نہیں بھول پائیں گے قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا جبکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی میاں محمد نوزشریف نے اس کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جس کا سہر اڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سر جاتا ہے جنہوںنے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر و نگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے مزیدکہا کہ آج کا دن ہمارے لئے باعث مسرت ہے آج کا دن پاکستان کادن ہے۔

آج کے دن ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابِل تسخیر بنا کر ایک اعظیم کارنامہ انجام دیا ،جو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا ،میں میاں نواز شریف کو اسلام پیش کرتا ہوں،جس نے عالمی دباؤ کے باوجود جس میں امریکی صدرنے نوازشریف کو ایک نہیں پانچ فون کیے جس میں بے شمار مرعات اور دولت کی پیش کش کی گئی مگر نواز شریف نے مستقبل کیلیے ہر چیز کو ٹھکرا دیا۔اس طرح 28مئی کو پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف ایک محب الوطن لیڈر ہیں ہم ان کی پاکستان کے لیے خدمات سہراتے ہیں،ایسے لیڈر اللہ تعالٰی کی جانب سے قوم کے لئے تحفہ ہوتے ہیں جن کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ۔پاکستان کے ہیرو ڈاکٹر عبدلقدیر خان محسن پاکستان ہیں۔

ملک وقوم کے لیے انہوں نے اپنی ذاتی شخصیت پر الزامات کی پروا کیے بغیر جو قربانیاں دی ہیں قابل تحسین ہیں ہم ان کی عظیم شخصیت کو اسلام پیش کرتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف کے چیف آرگنائزر محمد عرفان ناگرہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میاں محمد نوازشریف کا ہراول دستہ ہے وہ قائد کے ہر حکم پر عمل کرنے کو ہمہ وقت تیار رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز میں متحد ہے او راپنے قائد کپٹن صفدر کی قائدانہ صلاحیتوں کابھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یوتھ ونگ گلف کے چیف آرگنائزر محمد عرفان ناگرہ نے مزید کہا 28مئی 1998ء سے قبل بیرونی ممالک کا بے حد پریشر تھا۔

اربوں ڈالرز کی آفر اور بے انتہا سہولیات کو ٹھکراتے ہوے ۔اعوام کی خواہشات،ملک وقوم کی مفادات کیلے اہم فیصلے کیے پاکستان کو 28مئی 1998ء کے دن ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھ دیا،PMLNکویت کے مرکزی صدر میاں محمدارشدنے اپنے خطاب میں کہا ،میرے لیے یہ بات خوشی کا باعث ہے پاکستان کے دفاع کے حوالے سے 28مئی یوم تکبیر کی تقریب منعقد کرنے کا اعزاز ہمیں حاصل ہے ہم کویت میں گزشتہ کئی سالوں سے یوم تکبیرکی تقریب کا اہتمام کرتے چلے آرہے ہیںاور ہم مستقبل میں بھی انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ PMLNکویت کے مرکزی صدر میاں محمدارشد نے کہا 28مئی یوم تکبیر وطن عزیز کی تاریخ کا انتہائی اہم اور یادگار دن ہے جب ہم نے اپنے پیارے وطن پاکستان اوراپنی قوم کے دفاع کے لیے چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کیئے۔میرے اور دنیا بھر میں پھیلے ہوے مسلم لیگ کارکنوں کے لیے یہ بات اس لیے بھی خوشی کا باعث ہے کہ اس کا سہرا ملک کے ممتاز لیڈر ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے ،جنہوں نے مغربی طاقتوں کے دباؤکے باوجود ملک وقوم کے مفاد میں تاریخی فیصلہ کیا۔

میں میاں نواز شریف کو دل کی اتھاء گہرائیوں سے اخراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک و قوم کا سر فخرسے بلند کیا،پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوے ملک کی تعمیر و ترقی میں بے مثال فیصلے کیے ہیں اس موقعہ پر حافظ محمد شبیر نے کہاکہ پاکستانی قوم باشعور اور غیرتمندہے جس کو اللہ تعالی بہت باصلاحیت بنایا ہے اسی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی اپنی الگ ہی پہچان رکھتے ہیں اور پاکستانی قوم لیڈ کررہی ہے قوموں پر کڑے امتحان آتے رہتے ہیں پاکستانی قوم بھی امتحانوں سے گذر کر مسلم قوم کی رہنمائی کررہی ہے ۔ رانا اعجاز حسین نے کہاکہ ایٹمی قوت کا سرچشمہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سرہے جنہوںنے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا سابق وزیراعظم ذواالفقار علی بھٹو ،ضیاء الحق اور میاں محمد نوازشریف نے نمایاں کردار اداکیا۔

انہوں نے کہاکہ امام صحافت مجید نظامی نے ایٹمی دھماکہ کرانے میں اہم کردار اداکیااورانہوںنے میاں محمد نوازشریف سے کہاکہ میاں صاحب دھماکہ میں دیر نہ کریں ورنہ عوام آپ کا دھماکہ کردیں گے عوام آپ کے ساتھ ہیں اللہ نام لے کر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر دھماکہ کردیں جس پر ایٹمی دھماکہ ہوا اوراس کا سہرامیاں محمد نوازشریف کے سرسج گیا۔اس تقریب کی اس وجہ سے بھی دوبالا ہو گئی اس یکے بعد دیگرے تین قومی نغمے پیش کیے گیے۔ہونہار طالب علم عاقب اعجاز، ارسلان شبیر بٹ، صاحبہ ملک انہوں نے قومی گیت اس ولولے اور پرجوش انداز میں پیش کیے حاضرین تقریب جھوم اٹھے، اس پُروقار تقریب میں کویے میں مقیم سیاسی،مذہبی،سماجی،ثقافتی،تنظیموں کے سربرہان نمائندگان کے علاوہ کثیر تعداد میں PMLNکے کارکنان نے شرکت کی۔