counter easy hit

کویت ائرلائنز/کوئی پاکستانی پائلٹ سٹاف میں تھا ہی نہیں تو برطرفی کیسے؟ کویت ایئرویز

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کویت ایئر ویز (الکویتیہ) نے کہا ہے کہ ‘ایئرویز میں کوئی پاکستانی پائلٹ تعینات نہیں البتہ 13 پاکستانی انجینیئرز پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘ الکویتیہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق ’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع من گھڑت ہے کہ الکویتیہ نے جعلی ڈگریوں پر کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس برطرف کردیے ہیں۔‘ الکویتیہ نے کہا کہ’ برطرفی کا معاملہ تو اس وقت پیش آتا جب ہمارے یہاں کوئی پاکستانی پائلٹ کام کر رہا ہوتا۔ فی الوقت ایک بھی پاکستانی پائلٹ نہیں ہے کسی کو ملازمت سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔’ الکویتیہ نے بیان میں مزید کہا کہ’ پاکستان کے 13 انجینیئر ہمارے یہاں کام کررہے ہیں جو نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔‘

KUWAIT AIRWAYS TWEET

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website