counter easy hit

کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، آٹھ ہلاک

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (یس ڈیسک) کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں، دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر جدید اور بھاری اسلحے سے فائرنگ کی گئی جس سے چند سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور کارروائی کے دوران آٹھ دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی حالت میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔