counter easy hit

کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 4 اہلکار شہید

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (یس ڈیسک) سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شپک میں سیکیورٹی فورسز کا قافلے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔