counter easy hit

کرد جماعتوں کا شمالی شام میں کنفیڈریشن حکومت کی تشکیل کا اعلان

دمشق / الریاض: شام کی کردجماعتوں نے ملک کے شمال میں کنفیڈریشن حکومت تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

Kurdish parties in northern Syria announced the formation of the Confederation

Kurdish parties in northern Syria announced the formation of the Confederation

عرب ٹی وی کے مطابق یہ اعلان شمال مشرقی صوبہ حسکہ کے شہر رمیلان میں کرد جماعتوں کے کرد ڈیموکریٹک اتحاد کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ کنفیڈریشن حکومت کے تحت شام کے شمالی علاقے رقہ، منبج اور دیر الزور میں خودمختار وفاقی نظام قائم کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے چند روز قبل کہا تھا کہ ان کا ملک شمالی شام میں نئے ملک کے قیام کی شدید مزاحمت کریگا۔

دریں اثنا پورے شام میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے تاہم دمشق کے نواح میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز دمشق کے نواح میں ہونے والی ایک جھڑپ میں حکومتی فورسز نے لڑاکا ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا۔ شامی فورسز باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے پر قبضہ کر کے دمشق کے لیے پانی کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔تفصیلات کے مطابق شامی جنگی طیاروں نے حما شہر کے شمال میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ جرمن دارالحکومت برلن کے 2 نوجوانوں نے شام میں 5 سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران ہوئے مظالم کا ایک نیا ڈیٹا بیس تیار کیا ہے، جس میں ساری دستیاب وڈیو فوٹیج کو ایک ہی تکنیکی معیار میں ڈھال کر پیش کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں شامی باغیوں کیلیے جاری امدادی مہم کے دوسرے روز جمع کردہ عطیات کی مالیت 20 کروڑ 26 لاکھ ریال سے زیادہ ہوگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website