counter easy hit

قندوز حملے سے متعلق افغان حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں: ترجمان پاک فوج

ISPR

ISPR

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے کہا قندوز حملے میں پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے حوالے سے افغان حکام کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ پاکستان قندوز حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اصل خطرات سے نمٹنے کے لئے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے۔ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور قندوز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔