counter easy hit

خیبرپختونخوا: ہڑتال کرنیوالےڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا اعلان

KPK strike against

KPK strike against

اسلام آباد……… پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےلازمی سروسزایکٹ کےخلاف خیبرپختونخوا کےاسپتالوں میں ہڑتال کرنےوالےڈاکٹروں کےخلاف کارروائی کااعلان کردیا ہے۔
عمران خان کاپشاورمیں میڈیاسےگفتگومیں کہناتھا کہ لازمی سروسزایکٹ عدالت عالیہ کافیصلہ ہےجس کےروسےاسپتالوں میں ہڑتال نہیں کی جاسکتی لیکن اس کے باوجود وزیرا عظم کے مشیر امیر مقام ڈاکٹروں کواکسانےکےلئےاسپتال گئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے توہین عدالت کرنے پر ان کےخلاف ایف آئی آردرج کرانے کا کہا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کی نجکاری اورخیبرپختونخواکےاسپتالوں کوبہتربنانےمیں فرق ہے۔ان کا کہناتھا کہ اسپتالوں میں ہڑتال کرنےوالوں کےخلاف ابھی تک پولیس استعمال نہیں کی گئی لیکن اب ان کےخلاف کارروائی ہو گی۔عمران خان نےپشاورمیں رنگ روڈ کےسروس روڈکےسنگ بنیاد کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پران کا کہناتھا کہ عوام کےمسائل سےبلدیاتی نمائندے باخبرہوتےہیں، بڑےلیڈروں کوان کاپتہ نہیں ہوتا۔