counter easy hit

کے پی کے حکومت نے کائونٹرٹیررازم کو جدید بنانے کیلئے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی

پشاور( اصغر علی مبارک) خیبرپختونخوا حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جدت کے لیے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی۔ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت سی ڈی آر نظام ڈیڑھ سال قبل ہی بنا چکی ہے، پنجاب کا سی ڈی آر سسٹم جرائم کی تحقیق میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ سی ڈی آر سسٹم کی کامیابی پر خیبرپختونخوا حکومت نے مدد کی اپیل کی ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو فوری مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔