counter easy hit

کے پی کے نے وفاق کو 24 مطالبات کی فہرست پیش کر دی

KP has submitted

KP has submitted

صوبے کو بجلی فراہم ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کے واجبات ، ٹیکس میں چھوٹ دینے کے مطالبات فہرست میں شامل ہیں
پشاور (یس اُردو) خیبر پختون خوا حکومت نے وفاق کو 24 مطالبات کی فہرست پیش کر دی ۔ بجلی کی فراہمی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واجبات اور ٹیکس کی چھوٹ کے مطالبات سر فہرست ۔ خیبر پختونخوا اور وفاق ایک بار پھر آمنے سامنے ، صوبائی حکومت کی جانب سے 24 مطالبات پیش ، صوبے سے پیدا ہونے والی بجلی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے واجبات مانگ لیے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ صوبہ پانی سے 13 فی صد بجلی پیدا کرتا ہے جو صوبائی حکومت کا حق ہے ۔ دہشت گردی سے نمنٹے کے لیے بھی اضافی فورس دی جائے ۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی بھی مطالبات پر خیبر پختونخواہ حکومت کی ہمنوا بن گئی ۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کو 114 ارب روپے دیئے ، اب بھی صوبے کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا ۔