counter easy hit

خیبر پختونخوا: اہم شخصیت کے بیٹے نے فشریز کے امتحان کا پرچہ آوٹ کرا دیا

KP: figure out an examination Fisheries made

KP: figure out an examination Fisheries made

خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعویداروں نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، صوبے کی اہم ترین شخصیت کے بیٹے نے محکمہ فشریز کے امتحان کا پرچہ آوٹ کرا دیا۔ احتجاج پر تحقیاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
پشاور: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق ماہ رواں کی سات تاریخ کو محکمہ فشریز میں گریڈ سات کی 15 اسامیوں کے لئے تحریری امتحان ہونا تھا جس کے لئے سات ہزار امیدواروں نے قسمت آزمائی لیکن صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب امیدواروں کے ہاتھ میں پرچہ تھمایا جانے پر یہ انکشاف ہوا کہ پرچہ پہلے سے آؤٹ ہو چکا ہے جس پر امیدواروں نے احتجاجاً پرچہ دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ پرچہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک نے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی محب اللہ کی معاونت سے حاصل کیا تاکہ نوشہرہ کے منظور نذر افراد کو نوازا جا سکے۔ امیدواروں کے احتجاج کے بعد تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور امتحان بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ محکمے کے ڈائریکٹر امان الملک کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔