counter easy hit

کے پی کے بجٹ ، خواجہ سرائوں کی بہبود کیلئے 20 کروڑ مختص

KP budget,

KP budget,

خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے مختص فنڈ کا استعمال انکی تنظیم کے ذریعے ہونا چاہئیے
پشاور (یس اُردو) خیبر پختون خوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خواجہ سراؤں کی بہبود کے لئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے خواجہ سراؤں کی بہبود کے لئے رقم مختص کی ہے ۔ خیبر پختون خوا کے بجٹ میں خواجہ سراؤں کے لئے 20 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی لیکن اس رقم کا مصرف کیا ہو گا یہ کوئی نہیں جانتا ۔خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے مختص فنڈ کا استعمال انکی تنظیم کے ذریعے ہونا چاہئیے ۔ خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فنڈ سے ایسے منصوبے شروع کیے جائیں کہ خواجہ سراؤں کو باعزت روزگار نصیب ہو اور اس کے لئے شفافیت نہایت ضروری ہے ۔سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ فنڈز مختص ہو گئے ہیں تو قابل عمل اور فائدہ مند منصوبے بھی شروع ہو ہی جائیں گے ۔