counter easy hit

سنچری پر کوہلی نے داد دی، دھونی نے نہیں دی، فخر زمان

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان نے کہا ہے کہ سنچری بنانے پر انہیں ویرات کوہلی نے داد دی، مگر دھونی نے نہیں دی ۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات چیت کرتے ہوئے فخر زمان Kohli, praised, me, on,century, Dhoni ,did, not, give, it, Fakhar Zamanنے فائنل میں اظہر علی کے آؤٹ ہونے کا قصہ بھی سنایا۔انہوں نے بتایا کہ اظہر علی اس وجہ سے رن آؤٹ ہوئے کہ انہوں نے اظہر علی کی آواز نہیں سنی تھی۔پروگرام میں شاداب خان اور عماد وسیم نے بھی شرکت کی ۔

فخر زمان نے بتایا کہ سنچری کے بعد انہیں کس بھارتی کھلاڑی نے داد دی اور کس نے نہیں دی۔شاداب خان نے کہا کہ انہیں یوراج سنگھ کو گیند کرانے کے بعد پورا یقین تھا کہ وہ آؤٹ ہیں۔فخر زمان نے بتایا کہ انہیں ٹریننگ تک کی سہولتیں دست یاب نہیں تھیں، اس کے باوجود انہوں نے محنت کی۔عماد وسیم نے کہا کہ کرکٹ میچ جنگ نہیں ہوتا اسے کھیل ہی سمجھنا چاہیے۔کھلاڑیوں نے اتفاق کیا کہ انہیں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر پہنچا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website