counter easy hit

کوہاٹ :محکمہ کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ، انسپکٹر سمیت 4 اہلکار جاں بحق

Kohat

Kohat

کوہاٹ (یس ڈیسک) ہنگو روڈ پر کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسپکٹر اور 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو روڈ پر سٹی پھاٹک کے قریب محکمہ کسٹم کے اہلکار پیٹرولنگ پر تھے کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے محکمہ کسٹم کے انسپکٹر وہاب خان، 2 سپاہی اور ایک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔