counter easy hit

کرک:مسافر وین، کار میں تصادم، گاڑیاں کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

Accident

Accident

کرک (یس ڈیسک) کرک جی ٹی روڈ پر بانڈہ داؤد شاہ کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں کھائی میں گر گئیں جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق،7 زخمی ہوگئے۔

مسافر وین پشاور سے بنوں جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرانے سے دونوں گاڑیاں کھائی میں گر گئیں ۔ حادثے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بانڈہ داؤد شاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثہ رات بھر ہونے والی بارش کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی سے چار لاشیں نکال لی گئیں، پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔