counter easy hit

باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی: تحصیل اتمانخیل کےعلاقے گردئی گنداؤ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Kills 7 people from land slide in Bajaur Agencyباجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمانخیل کے علاقے گردئی گنداؤمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث  مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اورریسکیو اہلکار فوراً جائے حادثہ پر پہنچے۔ مقامی ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد میں ایک خاتون، 5 بچیاں اورایک بچہ شامل ہے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو پشاور منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔