counter easy hit

مائیکل جیکسن کو قتل کیا گیا: پیرس جیکسن

ایک میگزین کو انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا۔ پیرس کا کہنا ہے ان کے خاندان کے افراد کو بھی اس قتل کے بارے میں علم تھا۔

Killed to the Michael Jackson: Paris Jackson

Killed to the Michael Jackson: Paris Jackson

لاہور:  کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے نیا پینڈورا بکس کھول دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا تھا۔عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ان کی موت کے سات برس بعد خاموشی توڑ دی۔ ایک میگزین کو انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا۔ پیرس کا کہنا ہے ان کے خاندان کے افراد کو بھی اس قتل کے بارے میں علم تھا۔پیرس کے مطابق ان کے والد نے کہا تھا کہ ایک دن انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی   سازش    کی بات کر رہی ہیں لیکن حقیقت یہی ہے۔مائیکل جیکسن پچیس جون دو ہزار نو کو خواب آور دوا کی زائد مقدار استعمال کرنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ایک عدالت نے ان کے ڈاکٹر کونریڈ مرے کو غیرارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے چار برس قید کی سزا بھی دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website