counter easy hit

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے میجرعمران شہید

Killed in South Waziristan, Pakistan Army major Imran

Killed in South Waziristan, Pakistan Army major Imran

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید جبکہ 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں11 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم وانا میں قائم اسلحے کی مارکیٹ میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس میں میجر عمران شہیداور ایک افسر سمیت 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website