yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کڈنی اینڈ لیور

Yes 1 Webmaster March 14, 2015 1 min read
Kidney and Liver
Share this:
Kidney and Liver
Kidney and Liver

تحریر: سجاد علی شاکر
شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض سے گردے متاثر ہو جاتے ہیں، مناسب کھانا، ورزش، سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے گردوں سمیت دیگر امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ملک میں 2 کروڑ کے قریب افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں، ہر سال 27000 ایسے نئے مریضوں کا اضافہ ہوتا ہے جن کے گردے کام چھوڑ دیتے ہیں، ایسے مریضوں کو زندگی گزارنے کے لیے مصنوعی طریقے سے اپنا خون صاف کروانا پڑتا ہے جسے ڈائلیسس کہتے ہیں۔

اگر ان تمام مریضوں کوڈائلیسس کی سہولت مہیا کی جائے تو 12.6 ارب روپے کا خرچ آئے گا، پاکستان جیسا غریب ملک جو اپنے بجٹ کا صرف 2 فیصد صحت اورتعلیم پر خرچ کرتا ہے وہ کبھی بھی اس کا متحمل نہیں ہو سکتا،دریں اثنا اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں50 کروڑ افرادگردے کے ا مراض میں مبتلا ہیںجن میں سالانہ 8 فیصدکااضافہ ہورہا ہے،اس وقت دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد بلڈ پریشر اور25کروڑ سے زائد شوگرکے مرض کا شکار ہیں،دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اس مرض کے بارے میں عام لوگوںکوآگہی دینے کے لیے انٹرنیشنل سوسائٹی آف نیفرالوجی اورانٹرنیشنل فیڈریشن اْف کڈنی فاؤنڈیشن نے اس دن کی ابتدا 2006 میں کی۔پاکستان میںایسے مریضوںکی تعداد میں سالانہ 15 سے 20فیصداضافہ ہو رہا ہے،کیونکہ ملک میں اوسطاً20 لاکھ کی آبادی کے لیے گردوںکا صرف ایک ڈاکٹر موجودہے جس کے باعث اکثر افراد اس مرض کی تشخیص سے محروم رہتے ہیں اورعلاج نہ ہونے کی وجہ سے اس مرض میں اضافہ ہورہا ہے، گردے کا مرض عام طور پر30 سے40 برس کی عمر میں ہوتا ہے تاہم طبی رپورٹوں کے مطابق اب یہ مرض بچوں کو بھی ہونا شروع ہوگیا، خواتین میں دوران زچگی خون کی کمی کے باعث بھی گردے فیل ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔

ماہرین کا کہناتھا کہ گردوں کے بیشتر امراض کی بنیادی وجہ بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں اضافہ ہے، بلڈپریشر دل کے فیل ہونے کی بہت بڑی وجہ ہے اور گردے خراب ہونے سے بلڈ پریشرکی بیماری لاحق ہوتی ہے اگر بروقت خون اور الٹراساؤنڈ کرالیا جائے تو ان تمام بیماریوں کی بروقت تشخیص سے علاج کی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ امراض قلب اورگردوں کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اب تو نوجوانوں میں بھی یہ امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔یوں توجسم کا ہر اعضا انمول ہے لیکن ہارٹ اور کڈنی(گردے ) بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ دل اور گردوں کی کارکردگی متاثر ہونے کی زیادہ تر وجہ مریض کا شوگر کے مرض میں مبتلا ہو نا ہوتا ہے ہارٹ اٹیک میں دل انسان کو اتنی مہلت نہیں دیتا کہ وہ ہسپتال تک پہنچ جائے۔ یہی حال گردوں کا ہے اگر ان کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تویہ آہستہ آہستہ کام کرنا بند کر دیتے ہیںکچھ لوگوں کا خیال ہے کہ گندا پانی، پیسٹیسائیڈز یا کیڑے مار ادویات کا بہت زیادہ استعمال اور کھاد یا فرٹیلائزر اس موذی بیماری کی وجہ بن رہا ہے جب کہ یہ خیال بھی کیا جا رہا کہ غالباً غذا کی خرابی، بھاری دھات کا استعمال یا زہریلی کائی سے گردے کی یہ بیماری جنم لیتی ہے۔ متاثرہ گاؤں کے مکینوں کو جھیل کی مچھلی اور المونیم کے بنے ہوئے کھانا پکانے کے برتنوں کو ترک کرنے کی تاکید کی گئی ہے ساتھ ہی سب سے زیادہ زور گھر کی بنی ہوئی الکوحل کے استعمال سے پرہیز پر دیا جا رہا ہے تاہم کسی کو بھی اب تک اس پْراسرار بیماری کی حقیقی وجہ کا علم نہیں ہو سکا ہے بعد ازاں نوبت ڈائیلیسس تک جا پہنچتی ہے جو کہ بڑا مہنگا اور تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں ایجادات میں اضافہ ہواوہاں بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتے ہوئے امراض کے پیش نظر ہر کسی کوہر چھ ماہ بعد اپنا مکمل طبی چیک اپ کرواناضروری ہوگیا ہے۔

دکھی انسانیت کی خدمت اور عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا، سرکاری و غیر سرکاری ہسپتال اور ڈاکٹروں کی اہم ذمہ داری ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت پنجاب اپنی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھر پورکوشش کر رہی ہے لیکن میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کا ان سہولیات کو مریضوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنانا بھی ضروری ہے۔ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں صوبے میں تمام ہسپتالوں کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے قومی وسائل پر زیادہ حق غریبوں کا ہے تا کہ معاشرے کے کمزور طبقات میں احساس محرومی پیدا نہ ہووہ بھی تندرست اور توانا زندگی گزار سکیں۔اس سلسلہ میں صحت کے میدانوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ہر ہسپتال میں فری ڈائیلیسس کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔ صوبے کے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو صحت کی سہولیات مہیاکرنے میں سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی انسانی خدمت اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے وقف کر دیں اورمریضوں کواولین ترجیح دیں۔انسانیت کی خدمت ایک عظیم جذبہ ہے ایسے لوگوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین مواقع دیئے گئے ہیں وہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں۔

صحت کے شعبہ میں سرکاری سطح پر کام ہو رہا ہے،صوبائی دار الحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لئے با اختیار بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا گیا ہے منصوبہ کی تکمیل سے گردے اور جگر کے امراض کے حوالے سے جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انسٹی ٹیوٹ کے لئے 50 ایکڑ قطعہ اراضی مختص کر کے حد بندی کر دی گئی ہے انسٹی ٹیوٹ میں نرسنگ سکول اور ریسرچ سینٹر بھی بنے گا۔پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں صحت عامہ کی معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صحت عامہ کے شعبہ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا انسٹی ٹیوٹ میں بننے والا ہسپتال 750 بستروں پر مشتمل ہوگا انسٹی ٹیوٹ کے انتظامی معاملات کے لئے خود مختار بورڈ آف گورنر تشکیل دیا گیا ہے نالج پارک لاہور میں قائم ہونے والے پاکستان کے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں غریب اور نادار مریضوں کا علاج مفت ہوگا۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر سے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین طبی سہولیں میسر آئیں گی۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے لیکن اس کے لئے قومی جذبے اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعید اختراس منصوبہ کو معیار کے ساتھ تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹری کے اس مقدس پیشے میں ہرکسی کو اپنا کام دیانتداری سے سر انجام دینا چاہئے۔

Sajjad Ali Shakir
Sajjad Ali Shakir

تحریر: سجاد علی شاکر
تحریر: سجاد علی شاکر (فنانس سیکرٹری پنجاب )کالمسٹ کانسل آف پاکستان
sajjadalishakir@gmail.com 03226390480
lahore

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Manmohan Singh
Previous Post منموہن سنگھ خاموش کیوں ہیں؟
Next Post محکمہ تعلیم پنجاب کی حکومت کیخلاف سازش سے اساتذہ سٹرکوں پر کیوں؟
Teachers Protest

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.