counter easy hit

کراچی کے ہسپتال سے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب

اغوا کار خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ، خاتون نازیہ اور اسکے شوہر نے بچے کو مبینہ طور پر خریدا تھا۔

Kidnapped baby from hospital of Karachi recovered

Kidnapped baby from hospital of Karachi recovered

کراچی : کراچی کے ہسپتالوں سے بچے اغوا ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، قطر ہسپتال اورنگی ٹاون سےاغوا ہونے والے ایک دن کے نومولود کو پولیس نے بازیاب کرا لیا ، کالی وردی والوں نے ایسا ایکشن کیا کہ اغوا کار خاتون سمیت مزید دو افراد کو بھی دھر لیا۔ بدھ کو پیدا ہونے والے بچے کو گزشتہ روز خاتون ہسپتال سے لیکر فرار ہو گئی تھی ، ہسپتال میں زیر علاج والدہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے چائے میں بیہوشی کی دوا ملائی ، قطر ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق انکے عملے نے خاتون کو پہلے بھی ہسپتال میں دیکھا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دادی کی نشاندہی پر اغوا کار مسرت کو گرفتار کیا ، تفتیش کی تو پتہ چلا ملزمہ نے نازیہ اور اسکے شوہر کو بچہ بیچ دیا ، پولیس نے افغان بستی کے علاقے سے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website