counter easy hit

نئی مارشل آرٹ فلم کک باکسر:وینجینس کا ٹیزر جاری

 kick boxing

kick boxing

لاس اینجلس ……مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اور ڈیو بیٹسٹا کی نئی مارشل آرٹ فلم کِک باکسر وینجینس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ، 17ملین ڈالر بجٹ سے مکمل ہونے والی یہ فلم ایسکوٹ ایلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت رواں سال نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
ہدایتکارجان اسٹاک ویل کی یہ فلم کک باکسر کڑی کی چھٹی انسٹالمنٹ ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کےگرد گھوم رہی ہے، جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور حیرت انگیز فن سے مد مقابل فائٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔نکولس سیلوزی، دیمتیری لوگو تھیسٹک اورٹیڈ فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک باکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ نامور WWEریسلر اور ہالی وڈ اداکارڈیو بیٹسٹا سمیت ایلیئن موئسی،جینا کرینو، جارج پیئرس اور ڈیرن شہلوی اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔