counter easy hit

خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں، ضیاء اللہ آفریدی

پشاور: تحریک انصاف کے منحرف رہنما ضیاءاللہ آفریدی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرنے کے عمران خان کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

Khyber Pakhtunkhwa's claims to end corruption are false, Zia Ullah Afridi

Khyber Pakhtunkhwa’s claims to end corruption are false, Zia Ullah Afridi

تحریک انصاف کے منحرف رہنما ضیاءاللہ آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرنے اور احتساب کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، عمران خان کو چیلنج دیتا ہوں کہ کرپشن کے معاملے پر میرے ساتھ مناظرہ کریں۔ ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ صوبے سے باہر کے لوگوں کو بینک نے اربوں کے قرضے دیئے، بینک آف خیبر کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ایک دوسرے کو بچا رہے ہیں، بینک کے اربوں روپے کے نقصان میں پرویز خٹک ملوث ہیں، اس معاملے پر جلد دھرنا دوں گا۔ ضیاءاللہ آفریدی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر بھی الزام عائد کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ خیبربینک میں ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں میں پرویز خٹک ملوث ہیں، راشد خان اور پرویز خٹک عمران خان کے فرنٹ مین ہیں، اگر عمران خان میں جرات ہے تو اپنے وزیراعلیٰ کو احتساب کے لیے پیش کریں۔ ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بینک آف خیبر کے ایم ڈی کی تقرری غیرقانونی ہوئی ہے، بینک سے متعلق 13 الزامات میرے نہیں بلکہ صوبائی اسمبلی کی کمیٹی کے ہیں۔ ضیاء اللہ آفریدی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر بھی الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق کرسی بچانے کے لیے کے پی کے بینک کو ڈبو رہے ہیں۔ ابھی کسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، ضیاءاللہ آفریدی ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے رکارڈ میں تحریک انصاف کا ایم پی اے ہوں، کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، مشاورت کے بعد کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website