counter easy hit

خیبر پختونخوا: دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے دہری شہریت کے حامل سرکاری افسروں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Khyber Pakhtunkhwa: The decision to collect details of officials of dual nationalityمحکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 11 فروری تک دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات جمع کی جائیں۔ خلاف ورزی کے مرتکب محکموں کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔