counter easy hit

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے

 federal government have years

federal government have years

پشاور……وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویزخٹک ایک بار پھروفاقی حکومت پر برس پڑے۔ کہتے ہیں مرکزی حکومت پنجاب کی ترقی کو ہی قومی ترقی سمجھتی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے اولسی تحریک کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اقتصادی راہدری میں سہولتیں نہ ملیں تو اس کو صوبےسے نہیں گزرنے دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب کی ترقی کو ہی قومی ترقی سمجھتی ہے، وفاق کی وجہ سے ہماری بجلی چوری ہوتی ہے، بھیک نہیں مانگیں گےاپناحق لینا جانتے ہیں،وفاقی حکومت وعدے کرتی ہے تاہم ایفا کرنا بھول جاتی ہے۔پاک چین اقتصادی راہدری سے متعلق وزیر اعلی کا کہناتھا کہ خیبرپختون خوا کو صرف روڈ نہیں بجلی، گیس، ریلوے لائن اور دیگر سہولتوں سمیت کوریڈور چاہیے، اگر سہولتیں نہیں ملتیں تو راہدری کو کہیں اور لے جائیں۔پرویز خٹک نے شکوہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کو مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں لایا گیا جبکہ تفصیلات کو بھی چھپایا گیاہے، انہوں نے معاہدے کی تفصیلات کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو چھٹی لکھی مگر دوہفتے گزر جانے کے باوجود جواب نہ آیا۔