counter easy hit

خیبرپختونخوا کے اتحادی این اے 246 پر متحد نہ ہو سکے

 Siraj ul Haq and Imran Khan

Siraj ul Haq and Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے اتحادی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کراچی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں متحد نہ ہو سکے۔

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے رابطے سودمند ثابت نہیں ہو سکے جماعت اسلامی نے اپنا امیدوار دستبردار کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور دیگر سے امیدوار راشد نسیم کوپی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کے حق میں دستبردار کرنے کی درخواست کی تھی تاہم یہ رابطے کامیاب نہیں ہو سکے۔