counter easy hit

خیبرایجنسی، جھڑپ کے دوران زخمی دہشتگرد کمانڈر ہلاک، لنڈی کوتل سے 6 گرفتار

Forces

Forces

جمرود (یس ڈیسک) خیبر ایجنسی جمرود شاہ کس میں جھڑپ کے دوران زحمی شدت پسند کمانڈر ہلاک جبکہ لنڈی کوتل میں سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کی مشترکہ سرچ آپریشن میں چھ مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود شاہ کس میں جھڑپ کے دوران زحمی شدت پسند کمانڈر ہلاک ہوا ہے جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کا مشترکہ سرچ آپریشن ہوا جس کے نتیجے میں چھ مشتبہ افرادا گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

سرچ آپریشن لنڈی کوتل ہائی سکول کے آس پاس کے علاقوں میں کیا گیا جہاں سے گزشتہ روز سکول سے بم برآمد ہوا تھا جس کو فورسز نے نکارہ بنا دیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات کو بھی لنڈی کوتل میں سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افردا کو گرفتار جبکہ اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔