counter easy hit

خیبر ایجنسی : دہشتگردوں سے جھڑپ میں دو امن رضا کار جاں بحق، متعدد دہشتگرد زخمی

Pak Army

Pak Army

تیراہ (یس ڈیسک) خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں شدت پسندوں اور امن رضا کاروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 2 امن رضا کار جاں بحق، متعدد شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

آج علی الصبح خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے چرچنڑو اور تنگی میں امن رضا کاروں اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو امن رضا کار شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق متعدد شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔