counter easy hit

خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، 13 زخمی

Gunship Helicopter

Gunship Helicopter

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔