counter easy hit

خیبر ایجنسی: پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی فضائی کارروائی 9 دہشت گرد ہلاک

Khyber Agency of Pakistan

Khyber Agency of Pakistan

خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔
راولپنڈی: (یس اُردو) پاک فوج کا امن دشمنوں پر ایک اور وار۔ پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر بمباری کی۔ بمباری کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ تازہ فضائی کاروائی میں دہشتگردوں کی کمین گاہیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔