counter easy hit

خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

Jet Plane

Jet Plane

خیبر ایجنسی (یس ڈیسک) وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔

جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں قائم کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی وادی تیراہ میں کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔