counter easy hit

حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکی:خواجہ حنیف رٹوی

Khwaja Hanif rtuy

Khwaja Hanif rtuy

پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاق اور پنجاب کی حکومتیں عوام کے مسائل کم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی حکومتی وعدوں اور اعلانات کے باوجود بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سمیت مہنگائی عروج پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ حنیف رٹوی نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی طبقے کے حصے میں ترقی آئی ہے اور نہ ہی خوشحالی ،سبھی پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو عمران خان لچک دکھانے والے لیڈر نہیں، عید کے بعد تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی