counter easy hit

خواجہ محمد آصف نے پاکستان ائیرفورس بیس بھلاری جامشورو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

312293_45151486. [downloaded with 1stBrowser]تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کاکہنا تھا کہ پی اے ایف بیس بھلاری کی تعمیر سے پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہو گا
کراچی (یس اُردو) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان ائیرفورس بیس بھلاری جامشورو کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، وزیر دفاع کا کہنا ہے بیس کی تعمیر سے علاقے کی ترقی اور ملکی فضائی دفاع مزید مضبوط ہو گا۔سنگ بنیا رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی خواجہ محمد آصف کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کاکہنا تھا کہ پی اے ایف بیس بھلاری کی تعمیر سے پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہو گا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیس کا سنگ بنیاد ملکی دفاع میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ اور مسلح افواج اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔