counter easy hit

خضدار :وڈھ کے علاقے میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق

Khuzdar blast Wadh

Khuzdar blast Wadh

مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، ایک زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا
خضدار (یس اُردو) وڈھ کے علاقے میں دھماکے سے تین افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ وڈھ کے علاقے میں ہوا جہاں تین افراد اس کی زد میں آ کر مارے گئے ، تینوں مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کر لئے اور ان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے