counter easy hit

خورشید شاہ تو چھپے رستم نکلے ۔۔۔۔ موصوف کی 500 ارب روپے سے زائد کی مالیت کی چوری پکڑی گئی

Khurshid Shah has come out of hiding ... More than Rs 500 billion worth of theft was seized

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ کے پانچ سو ارب سے زائد اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے ، نیب نے خورشید شاہ کے اکاﺅنٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں. نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف انتہائی اہم شواہد حاصل کرلیے ، جس میں خورشید شاہ کے پانچ سو ارب سے زائد اثاثوں کاانکشاف ہوا ہے۔ نیب نے خورشیدشاہ کے اکاﺅنٹس، بے نامی جائیدادوں ، بدعنوانی سے بنائے گئے اثاثوں اور فرنٹ مین کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں‘ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اور اہلخانہ کے کراچی، سکھر اور دیگر علاقوں میں ایک سو پانچ بینک اکاﺅنٹس ہیں ، خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین پہلاج مل کے نام پر تراسی جائیدادیں بنا رکھی ہیں. دستاویز کے مطابق جائیدادیں سکھر، روہڑی، کراچی اور دیگر علاقوں میں بنا ئی گئی ہیں، پہلاج رائے گلیمر بینگلو، جونیجو فلور مل، مکیش فلور مل اور دیگر جائیدادیں بنائیں، مبینہ فرنٹ مین پہلاج نے2015 سے قبل کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا. نیب دستاویز میں بتایا گیا خورشید شاہ کا مبینہ فرنٹ پہلاج معمولی دکان چلاتا تھا ، فرنٹ مین لڈو مل کے نام پر11 اور آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10 جائیدادیں ہیں. دستاویز کے مطابق خورشید شاہ نےاعجازپل کے نام پرسکھر اور روہڑی میں 2 جائیدادیں بنائیں ، مبینہ فرنٹ مین کے لیے کارڈیو ہسپتال سے متصل ڈیڑھ ایکڑ نرسری الاٹ کرائی. نیب کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی بے نامی جائیدادوں میں عمر جان نامی شخص کا بھی اہم کردار ہے، پی پی رہنما کی زیر استعمال بم پروف گاڑی عمرجان کے نام پررجسٹرہے جبکہ اسلام آباد میں خورشید شاہ کا زیر استعمال گھر بھی عمر جان کے نام پر ہے جبکہ سکھر اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبے عمر جان کی کمپنی کو دلوائے گئے. یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشیدشاہ کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات پرانکوائری کی منظوری دے چکے ہیں.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website