counter easy hit

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن خوش آئند ہے: خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آپریشن کے بہتر نتائج نکلیں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب مین آپریشن کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی کا نیٹ ورک موجود ہے۔ جب تک حکمران دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے باہر نکل کر نہیں سوچیں گے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سیاسی فائدے بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کیخلاف بھرپور کارروائی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا فورسز دہشت گردی کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ پنجاب آپریشن کے نتائج ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں نکلیں گے۔