counter easy hit

خورشید شاہ کا دھرنے کے حل کیلئے حکومت کو فوج سے رابطے کا مشورہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے لیے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دی ہے۔

Khursheed Shah advised the government to contact the army for protests solutionاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے، اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے جب کہ موجودہ صورتحال کے ذمے دار نوازشریف ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانے کی پوری کوشش کریں گے تاہم حکومت نے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں، نااہل شخص پر پارٹی چلنے کے نتائج بہتر نہیں آتے جب کہ حکمران برے ہوسکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ نہیں۔ واضح رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کو آج 16 روز ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔