counter easy hit

خاور گھمن نے شریف خاندان سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

Khawar Bhuman made a fierce claim on the Sharif family

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار خاور گھمن نے کہاہے کہ شریف خاندان کے ساتھ اس وقت جو ڈیل ہوگی اس میں پلی بارگین کاآپشن ہے ، میری اطلاع کے مطابق کچھ پیسہ اکٹھا کرکے داماد کے نام پر پلی بارگین لے لی جائےگی کیونکہ نواز شریف تو کہتے ہیں کہ میرے پاس تو ہے ہی کچھ نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ عمران خان نے بتایاہے کہ اپوزیشن صرف مجھے ٹارگٹ کررہی ہے اورچاہتی ہے کہ میری طرف سے کوئی ہاتھ بڑھایا جائے ، وزیر اعظم نے کہا کہ میں این آر او نہ دینے کا پیغام اس ملک کے تمام اداروں کودے رہا ہوں کیونکہ احتساب کا عمل جو شروع ہے ، اس کیلئے میری طرف یا میری حکومت کی طرف سے کوئی نرمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی میں اس وقت شدید اضطراب ہے کہ ان کی پارٹی نے کرنا کیاہے ؟ آئندہ تین چار دن اس کیلئے بہت اہم ہیں کہ بیانیہ کس کا چلناہے ؟ان کا کہناتھا کہ اس وقت جو ڈیل ہوگی اس میں پلی بارگین کاآپشن ہے ، میری اطلاع کے مطابق کچھ پیسہ اکٹھا کرکے داماد کے نام پر پلی بارگین لے لی جائےگی کیونکہ نواز شریف تو کہتے ہیں کہ میرے پاس تو ہے ہی کچھ نہیں ہے ۔ دوسری جانب معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بھی شریفوں سے سیکھ گئی، شہباز شریف کو جانے دیا، نواز شریف کو رکھ لیا کیونکہ وہ جان گئے ہیں اور ان کی فنکاری سے اگلے بھی یہ سیکھ گئے ہیں کہ ایک کو یہیں رکھو، ایک کو باہر رکھو، دختر انقلاب بھی یہیں ہیں جبکہ تھوک کا کاروبار کرنے والے فرزند بھی باہر جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام تھنک ٹینک میں میزبان عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ سعد رفیق کی گفتگو وقت کے لحاظ سے ہوتی ہے کہ کس موقع پر کیا بات کرنی ہے ؟ جب یہ باہر جاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ لینن کے بعد یہ نئی پارٹی بنی ہے۔ ممتاز تجزیہ کار و سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف اب ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ، ملک سے باہر جاکر وہ نیب سے ڈیل کریں گے اور حکومت کا اس میں کوئی معاملہ نہیں ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website