counter easy hit

خواجہ حارث اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت مقدمے سے بھی دستبردار

اسلام آباد: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت مقدمے سے بھی دستبردار ہوگئے۔ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں حتمی دلائل موخر کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت سماعت جاری رکھے۔اسلام آ باد Khawaja Harris also released the case under the Islamabad High Courtہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالتی نوٹس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں حتمی دلائل مکمل کر چکی ہے، خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کے حکم نامے سے پہلے ہی وکالت نامہ واپس لے لیا جبکہ حکم نامے کے بعد تو ویسے ہی یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ وکیل نہ آئے تو درخواست پر کون دلائل دے گا ؟ کیا نواز شریف خود عدالت آئیں گے ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو سماعت جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔