counter easy hit

دشمنوں کو انجام تک پہنچا نا حکومت کا عزم ہے،خان یوسف

 Khan Yusuf

Khan Yusuf

پیرس(عمیر بیگ)کروڑوں پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں،ملک دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچا نا حکومت کا عزم ہے۔کروڑوں پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں ، پوری قوم سانحہ لاہور کے متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔