counter easy hit

پانامہ لیکس ڈرامہ جلد ختم ہو جائیگا،خان یوسف

Khan Yusuf

Khan Yusuf

پیرس(نمائندہ خصوصی) نواز شریف وزیر اعظم تھے اور رہیں گے ،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کسی شخص کی خواہش پر وزیر اعظم کسی صورت بھی مستعفی نہیں ہوں گے،کیو نکہ قوم نے وزیر اعظم کو پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔پانامہ لیکس جیسے ڈرامے محض پاکستان میں ترقی کا عمل روکنے کیلئے ہیں۔ وزیر اعظم کا دامن صاف ہے۔پانامہ لیکس ڈرامہ بہت جلد ختم ہو جائے گا اس کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کرنے والوں کے تمام خواب چکنا چور ہوں گے