counter easy hit

پیرس، پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما خان اشتیاق خان نہائت جرات مند راہنما تھے، پیپلز پارٹی ایک مخلص ساتھی، متحرک ترین آواز سے محروم ہوگئی، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس، پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما خان اشتیاق خان نہائت جرات مند راہنما تھے، پیپلز پارٹی ایک مخلص ساتھی، متحرک ترین آواز سے محروم ہوگئی، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے دیرینہ متحرک نظریاتی راہنما خان اشتیاق انہتائی جرات مندراہنما تھے، ان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک مخلص ساتھی، متحرک ترین آواز سے محروم ہوگئی، ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل نے دیرینہ جیالے اورمتحرک ترین راہنما کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لالہ موسیٰ سے تعلق رکھنے والے شہید بھٹو کے جیالے پیپلز پارٹی فرانس کے متحرک ترین راہنمائوں میں سے تھے ۔ ان کی وفات سے پیپلز پارٹی فرانس جرات مند بہادر راہنما سے محروم ہوگئی۔ جس طرح انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا دفاع کیا وہ لاجواب اور اپنی مثال آپ تھے، نماز جنازہ کل دن 01بجے اکتوبر11 بروزجمعۃ المبارک منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں ادا کیا جائیگا۔ خان اشتیاق خان کو نماز جنازہ کے بعد پیرس میں ہی دفن کیا جائیگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی یورپ بھر کے راہنمائوں نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خان اشتیاق خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ممبر پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ لالہ موسیٰ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے دیرینہ متحرک راہنما خان اشتیاق خان جیسا جرات مند اوربہادر لیڈر پارٹی کیلئے بیش قیمت اثاثلہ تھا۔ جس طرح انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمانی کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو یورپ بھر میں پھیلانے کیلئے متحرک کردار ادا کیا ان کی وفات سے پیداہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

khan ishtiaq khan, died, in, pairs, he, was, founder, leader, of, ppp, france, funeral, prayer, will, be, at, 11am, at, minhaj ul quran, international, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website