counter easy hit

دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتی، نعمت اللہ

 Khan, blessing

Khan, blessing

پیرس(عمیر بیگ)دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتی ، پاکستان تحریک انصاف موروثی سیاست کو جڑوں سے اُکھاڑ کر حقیقی جمہوریت نافذ کرے گی،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اپنی سیاسی جاگیر سمجھ رکھا ہے ، پاکستان تحریک انصاف وڈیرہ ازم،اور موروثی سیاست کو جڑوں سے اُکھاڑ کر حقیقی جمہوریت نافذ کرے گی،اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے ،قومی وسائل لوٹنے اور قومی دولت اپنی شاہ خرچیوں کی نظر کرنے والے حکمرانوں کو ایوان اقتدار سے رخصت ہونا پڑے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی سیاست سے آؤٹ کرنا دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونیوالے چور لٹیرے حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ۔