counter easy hit

ہم ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ لیاقت حسین کو یہاں پر تعینات ہونے اور امن وامان کی صورتحال کو مثالی بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خالد جاوید بٹ نوری

Khalid Javed Butt Noori

Khalid Javed Butt Noori

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر خالد جاوید بٹ نوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ لیاقت حسین کو یہاں پر تعینات ہونے اور امن وامان کی صورتحال کو مثالی بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کا شمار محکمہ پولیس کے ذمہ دار جرات مند فرض شناس پولیس آفیسر میں ہوتا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقے کو جرائم سے پاک کرکے امن وامان کا گہوارہ بنائیں گے اور علاقے کو مثالی بنائیں گے اور جرائم سے وابستہ لوگوں کیخلاف بھر پور کاروائی کریں گے اور منشیات کیخلاف جہادی بنیادوں پر اقدامات کرکے منشیات سے پاک کریں گے